رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی امپائر سے ٹکرا گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم مقابلے کے دوران پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 15 سالہ بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی اوور کے اختتام پر وکٹ کے قریب کپتان تلک ورما سے گفتگو کے بعد دوسری جانب جانے لگتے ہیں۔
اسی دوران پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ختم کروانے کی کوشش کرنے والے فیلڈ امپائر کی جانب اچانک مڑتے ہیں اور ان سے ٹکرا جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس میں ڈولفن فورس کے لیے 790 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان
ٹکر کے باعث امپائر کے قریب موجود بھارتی بولر کی ٹوپی اور چشمہ بھی زمین پر گر جاتے ہیں، جسے ویبھو سوریاونشی فوری طور پر اٹھا کر امپائر کو واپس کر دیتے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ نوجوان بیٹر نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر ماری، جبکہ دیگر کے مطابق یہ محض ایک غیر ارادی واقعہ تھا۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امپائر سے ٹکر جان بوجھ کر ماری گئی یا اتفاقاً ایسا ہوا۔





