پی ایس ایل 11، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ الیون میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

مارک چیپ مین نے 42 اور ڈیون کانوے نے 45 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حیدرآباد کی جانب سے آصف محمود نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، مارنس لبوشین 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ گلین میکسویل نے 21 رنز صرف 9 گیندوں پر بنائے،  معاذ صداقت نے 30 اور صائم ایوب نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگز کی پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ الیون میں حیدرآباد کنگز مین نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Scroll to Top