پی ٹی آئی کے سینئررہنمااور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت کی ایک سالہ کارکردگی جعلی ایف آئی آر بنائی ہے،
جیلوں کو بے گناہ لوگوں سے بھردیا ہے ۔بحیثیت پی ٹی آئی رہنما میں حکومت کو مشورہ دیتاہوں کہ ایک ایسا قانون سازی ہونی چاہیے کہ جو جھوٹے ایف آئی آر ہے یہ ختم ہوجائیں ۔لیکن ادھر سے حکومت کی پالیسی کا پتا چل گیا
کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ جتنے بھی بے گناہ اور سیاسی لوگ ہے وہ جیلوں میں پڑے رہیں۔وفاقی حکومت لوگوں کو رمضان پیکج کے نام پر 5 پانچ ہزار روپے دے رہے ہیں حالانکہ وفاق کے پاس بجٹ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
یہاں میں یہ بات کرنا مناسب سمجھوں گا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے کیونکہ مہنگائی کا تعلق فیڈرل گورنمنٹ کیساتھ ہوتا ہے ۔بس میں یہی کہوں گا کہ 5 پانچ ہزار عوام کیساتھ مذاق ہے ۔جنید اکبر امید ہے پارٹی کو مضبوط بنائے گا۔پاکستان تحریک انصاف میں کوئی کسی قسم کی گروپ بند ی نہیں ہے ۔