سینئر صحافی اور تجزیہ کار عرفان خان نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہالیگی رہنما اختیار ولی کے گلے شکوے اپنی جگہ پر درست ہےاختیار ولی نے پارٹی کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں
مشکل وقت میں ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔اگر اس کے مقابلے میں پرویز خٹک کو دیکھاجائے تو اس نے ہر دور میں پارٹی تبدیل کی ہے یوٹرن میں اس کا بہت زیادہ تجربہ ہے ۔پرویز خٹک کا مشیر بنانا ا س کے اثرات بعد میں آئینگے ۔
پرویز خٹک کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا مقصد ،اثرات بعد میں آئینگے ۔شہباز شریف کیلئے اقتدار صرف وفاق اور لاہور ہے ۔صوبے کے حالات خراب ہے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف دورہ نہیں کررہے ہیں ۔وفاقی صوبہ کے پی کو نظر انداز کررہاہے ۔ وفاق صوبے کو اپنا فنڈز بھی نہیں دیتا ہے ۔
شہباز شریف اور ن لیگ کا سارا توجہ صرف اور صرف پنجاب ہے ۔بارہ سال ہوگئے پی ٹی آئی کی صوبے میں کوئی کارکردگی نہیں ہے ان کی حکومت بالکل فیل ہے۔ایک سال میں انہوں نے صرف اور صرف جلسے کیے ہیں ۔ان کے احتجاج کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے
تو وزیرستان ، کرم میں اور دیگر ضلعوں میں کیا ہورہاہے ۔اس ایک سال میں کدھ ہسپتال ، سکول یا کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے ۔لوگوںکو بے وقوف بنانے میں پی ٹی آئی ماہر ہے۔پی ٹی آئی والے صرف اقتدار چاہتے ہیں باقی کسی کو اقتدار میں نہیں مانتے ۔پی ٹی آئی کا سیاست صرف احتجاج ہے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے
ایسی وجہ سے یہ لوگ احتجاج کرتے ہیں ۔شیخ وقاص خود مفرور ہے یہ سرکاری وسائل استعمال کرتاہے ۔لیکن پی ٹی آئی جو غلط کام کرتا ہے وہ ٹھیک ہوتا ہے جودوسرے کرتاہے تو وہ ان کے نظر میں غلط ہوتا ہے ۔