ضلع بنوں کی تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میلاد پارک کے قریب پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





