ذوالقعدہ کا چاند

ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

پاکستان میں ذوالقعدہ 1447 ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اس مشترکہ اجلاس میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے ارکان بھی شرکت کریں گے تاکہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کے لیے موجود ہوں گے۔ چاند کی رویت یا عدم رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کے اختتام پر کریں گے۔

Scroll to Top