امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم حالات کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے جسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جاری کشیدگی اب اختتام کے قریب ہے اور جنگ مثبت انداز میں ختم ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک موقع پر امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ داغے گئے، تاہم امریکی فوج نے مؤثر دفاعی کارروائی کرتے ہوئے تمام راکٹ تباہ کر دیے اور حملہ ناکام بنا دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی برتری کی بدولت ایران کے خلاف جنگ میں مطلوبہ اہداف حاصل کیے گئے، اور یہی وجہ ہے کہ صورتحال اب تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زبردست کام کیا، ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے باعث یہ جنگ ناگزیر ہو گئی تھی، تاہم امریکا اب بھی خطے میں استحکام چاہتا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکی فوج جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور مستقبل میں اسے مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے اقدامات جاری رہیں گے۔





