آج کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

آج کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بالائی خیبرپختونخوا اور میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Scroll to Top