پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ پیپلز پارٹی بہت جلد اس کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی، جس میں حکومت کی ناکامیوں کو تفصیل سے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں احمد کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم، زراعت، بلدیاتی نظام، کاشتکاروں کے مسائل، گندم اور ہیلتھ اسکینڈل، رمضان پیکج، تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن اور سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت جیسے سنگین معاملات پر پیپلز پارٹی نے حقائق عوام کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں نوکریاں لاکھوں روپے میں فروخت ہو رہی ہیں، حتیٰ کہ کلاس فور کی نوکری کے لیے بھی 10 لاکھ روپے رشوت لی جا رہی ہے۔ سی ایم ہاؤس میں نوکریوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، جبکہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں بھی 15 فیصد کمیشن لے کر بل پاس کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے وسائل اسلام آباد میں سیاسی معاملات پر خرچ ہو رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کی ترقی جمود کا شکار ہے۔ احمد کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ، پی ایف سی، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر کوئی بہتری نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی رپورٹ: 78 ارب روپے کے بقایاجات کی ادائیگی،