نادرا کی خدمات میں تعطل! شہریوں کے لیے اہم اعلان سامنے آ گیا

نادرا کی خدمات میں تعطل! شہریوں کے لیے اہم اعلان سامنے آ گیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خدمات میں عارضی تعطل سے متعلق اہم اعلان جاری کر دیا ہے۔

نادرا کے مطابق بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولیات 29 اپریل 2026 بروز بدھ صبح 8:00 بجے سے 9:30 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سیٹلائٹ سے منسلک آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں واقع نادرا کے 51 مراکز میں خدمات کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ادارے کے مطابق اس تعطل کے دوران شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے اجرا سے متعلق خدمات متاثر رہیں گی۔

نادرا نے شہریوں کو ہونے والی ممکنہ زحمت پر معذرت کرتے ہوئے متاثرہ مراکز کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

Scroll to Top