بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف بھی معائنے کے لیے جیل پہنچے، جو آنکھ کے معائنے کا ضروری سامان بھی ساتھ لائے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا، جس کے دوران ان میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔
دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کی ہے۔ بیان کے مطابق انہیں 28 اپریل کو فالو اپ علاج کے لیے پمز لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے علاج اور فالو اپ معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔





