عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، سرمایہ کاروں میں تشویش
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 45 روپے کمی کے بعد 7766 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں 55 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 4572 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے بدلتے رجحانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مزید کمی یا استحکام کا انحصار آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحان پر ہوگا۔





