دبئی اور بھارت میں ناکام ہونے والا آپریشن پاکستانی ڈاکٹر نے کامیاب بنا دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیورو سرجن ڈاکٹر شاہ خالد نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک پیچیدہ دماغی سرجری کامیابی سے انجام دے دی۔

ڈاکٹر شاہ خالد نے مانسہرہ کے رہائشی مریض امجد کے دماغ میں موجود انتہائی خطرناک ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا، جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔

مریض امجد کو دماغ کے پیچیدہ اور خطرناک ٹیومر کا سامنا تھا۔ اس سے قبل دبئی اور بھارت کے ماہر ڈاکٹرز بھی اس سرجری کو مکمل کرنے میں ناکام رہے تھے،

 تاہم ڈاکٹر شاہ خالد نے خیبر پختونخوا کے ایک سرکاری اسپتال میں اس چیلنج کو قبول کیا اور کامیاب آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ کھلاڑیوں کے لیے زبردست لمحہ ہے، میچ ٹو میچ پلان سے کامیابیاں ملیں، بابر اعظم

ڈاکٹر شاہ خالد کے مطابق یہ سرجری تکنیکی طور پر انتہائی مشکل تھی، جسے اللہ کے فضل و کرم سے مریض کو مکمل بے ہوش کیے بغیر انجام دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دماغ سے ٹیومر کو مکمل طور پر نکال دیا گیا۔

کامیاب سرجری کے بعد مریض امجد کی حالت بہتر ہے اور وہ مکمل طور پر خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے نوجوان ڈاکٹر کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

Scroll to Top