پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا افواج پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں ڈیجیٹل اسکرینز پر پیغامات نشر

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی قومی پیغامات آویزاں کر دیے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق معرکہ حق کے شہداء اور مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہنے کے لیے ایئرپورٹ کی ڈیجیٹل اسکرینز پر خصوصی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کی جرات، قربانیوں اور قومی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اظہارِ یکجہتی کی خصوصی مہم چلائی گئی ہے، جس کا مقصد قومی اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین تنازع ختم ہونے کے قریب ہے، امید ہے ایران معاملہ بھی جلد حل ہوگا، پیوٹن

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یومِ معرکہ حق کے موقع پر ایئرپورٹ پر افواج کے حق میں جاری ڈیجیٹل مہم کے دوران قومی یکجہتی کے مناظر بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوام میں قومی جذبے کو مزید فروغ دینا ہے۔

Scroll to Top