پشاور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، شہر پر کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال دیے جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔
تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے ٹھنڈی فضا کا لطف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسم کا بڑا الٹ پھیر!کہیں جلتی گرمی، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





