آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مونومنٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز سے انجام تک کا سفر،معرکہ حق کی داستان
تقریب کے دوران معرکۂ حق میں پاک افواج کی کامیابیوں، قومی یکجہتی اور ملک کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔





