گوادر پورٹ پر بحری سرگرمیوں میں اضافہ ، ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز ہوگیا جس میں ابوظبی اور کویت کا مال موجود ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایم وی یوان ہانگ ویئےگوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق جہاز پر 34 ہزار ٹن بلک کارگو اور 20 ہزار ٹن دیگر سامان موجود ہے، ابوظبی اور کویت کے لیے کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا ہے ، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم طلب کر لی
دوسری جانب وفاقی حکومت نے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کردیہے۔
ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر چارجز 40 فیصد ، کنٹینرکارگو پرپورٹ چارجز 31 فیصد تک کم کر دیے گئے ،گوادرپورٹ پرجنرل کارگوبھی ایک ماہ مفت رکھا جا سکے گا۔





