کاشف الدین سید
محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پرسنلائزڈ مارکس یعنی چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 18 مئی کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔
اس نیلامی میں شرکت کے خواہشمند بولی دہندگان اپنی درخواستیں 16 مئی دوپہر 12 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے نمایاں نمبرز میں سیٹھی 1، چوہدری 1، کورمنگ 1، خان قلعہ 1، خان قلعہ 5، بوتر 1، ویرا 1، پار ہوتی 1، پار ہوتی 5، عبدل خیل 1، ملک 1 اور بلوچ 1 جیسے پرکشش نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ علاقائی اور قبائلی شناخت پر مبنی نمبر پلیٹس بھی نیلامی کا حصہ ہوں گی جن میں ٹانک 1، چترال 1، باچہ 1، پیر 1، شبقدر 1، چارسدہ 1، عیسیٰ خیل 1، صافی 1، بیٹنی 1، فضل 1، اتمان خیل 1، ہشتنگر 1، اچکزئی 1، احمدزئی 1، بنگش 1، طوری 1، سردار 1 اور شیرانی 1 بھی نیلام ہوں گے۔ فہرست میں چغتائی 1، لودھی 1، قلندر 1، پوپلزئی 1، سورانی 1، مندنڑ 1، طورو 1، کنڈی 1، تنولی 1، خدوخیل 1 اور یاراخیل 1 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ایکسائز سید فخرجہان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسنلائزڈ مارکس کی نیلامی شہریوں کے لیے منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین کے ویژن اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں عوام دوست اصلاحات کا سفر جاری ہے اور محکمہ ایکسائز عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوائس نمبر پلیٹس کے اس منصوبے سے جہاں شہریوں کو سہولت ملے گی، وہاں سرکاری آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔





