لکی مروت کاگنڈی چوک ماتم چوک میں تبدیل ہونے لگا ،ملک بھر سے آئے ورکرز مایوس، قیادت پر بانی پی ٹی آئی کے سودے کا الزام

ضلع لکی مروت میں واقع معروف گنڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تمام تر توانائیاں اب شدید مایوسی میں بدل چکی ہیں اور یہ مقام آہستہ آہستہ ’ماتم چوک‘ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

ملک کے کونے کونے سےورکرزگنڈی چوک پہنچےتاہم دوسری جانب قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے رویے اور مذاکرات کے نام پر سیاسی پسپائی نے کارکنوں کے جوش و جذبے کو یکسر ٹھنڈا کر دیا ہے۔

گراؤنڈ پر موجود ورکرز کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں ملک بھر سے عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور حقیقی سیاسی جدوجہد کی امید لے کر گنڈی چوک پر جمع ہو رہے ہیں وہیں دوسری جانب پارٹی قیادت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسلام آباد میں بند کمروں کی ڈیلز اور بانی پی ٹی آئی کا سودا کرنے میں مصروف ہے۔

Scroll to Top