افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں 300 فیصد اضافہ ہوا،سینئرصحافی انس ملک

معروف سینئر صحافی انس ملک نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 300 فیصد جبکہ خودکش دھماکوں میں 500 فیصد تک ہولناک اضافہ ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک پاکستان اپنے 4 ہزار سے زائد شہریوں کی جانیں گنوا چکا ہے۔

انس ملک نے سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان جاں بحق افراد کے اہلخانہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ طالبان نے ان دہشت گردوں کو پناہ، مدد اور سہولت کاری کیوں فراہم کی،جس کی وجہ سے انہیں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا موقع ملا۔

انس ملک نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری مجموعی آپریشنز کو نظر انداز کر کے کسی ایک واقعے کو بنیاد بنانا حقیقت سے چشم پوشی اور گمراہ کن ہے۔

Scroll to Top