بنوں: ریسکیو 1122 کا میڈیکل ٹیکنیشن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

سلمان علی خان

بنوں میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ثاقب الرحمان لاپتہ ہو گئے ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثاقب الرحمان کا تعلق بنوں کے علاقے ممبتی بارکزئی سے ہے اور وہ آج چار بجے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چار بجے کے بعد سے ان کا موبائل فون بند ہے اور ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ثاقب الرحمان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع حکام کو دے دی گئی ہے جبکہ مقامی سطح پر بھی ان کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ان کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Scroll to Top