جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور با ربار ہرزہ سرائی کرکے مثبت ماحول خراب کررہے ہیں ۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط بیانی کی مذمت کرتاہوں ۔پی ٹی آئی کی قیادت کو واضح کرنا چاہیے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کیلئے میں ہے ، دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں ۔