منشیات کیس میں گرفتار پنکی کے لاہور والے عالیشان گھر کی تصاویر سامنے آگئیں

منشیات کیس میں گرفتار پنکی کے لاہور والے عالیشان گھر کی تصاویر سامنے آگئیں

منشیات کیس، گرفتار انمول عرف پنکی کی لاہور میں رہائش کا انکشاف، کرائے کے گھر کی تفصیلات سامنے آگئیں

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے متعلق لاہور میں رہائش کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس میں مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق انمول عرف پنکی کا لاہور میں کرائے پر لیا گیا گھر 300 روپے مالیت کے اسٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے معاہدے کے تحت حاصل کیا گیا تھا۔ کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گھر کے لیے 90 ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کیے گئے تھے، جبکہ ماہانہ کرایہ 45 ہزار روپے مقرر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت انمول عرف پنکی کے والدین بھی گھر میں موجود تھے، جبکہ گرفتاری کے بعد سے رہائش گاہ کو تالا لگا ہوا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top