امریکی کانگریس مین کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خط، پاک امریکہ تعلقات اور امن مذاکرات میں کردار کی تعریف

امریکی کانگریس مین کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خط، پاک امریکہ تعلقات اور امن مذاکرات میں کردار کی تعریف

امریکی کانگریس مین برگمین، جو کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین بھی ہیں، نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام ایک خط میں خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

خط میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی حیثیت کو بروئے کار لاتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز تک لانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

کانگریس مین نے اپنے خط میں سابق اور موجودہ امریکی قیادت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری عزائم کے خلاف سخت مؤقف اپنایا، جبکہ پاکستان کی شراکت اس عمل میں نہایت اہم رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو طویل المدتی اور اسٹریٹجک نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی امن کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر، وائٹ ہاؤس اور کانگریس پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، اور وہ جلد پاکستان کے دورے کے خواہشمند ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

کانگریس مین برگمین نے خط کے اختتام پر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Scroll to Top