ملک بھر میں موسم کی بڑی تبدیلی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں موسم کی بڑی تبدیلی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پاڑہ چنار اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Scroll to Top