جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ملک طارق چیف آف احمد زئی کے قریب ہوا، جو اس واقعے میں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔





