ناصرزادہ
اپردیر کی تحصیل واڑی کے علاقے دسکوڑ پائین میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک فیلڈر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کھائی میں گرتے ہی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کر کے لاش اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طور پر واڑی ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان اور تمام زخمی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بڈالئی جانگیر آباد کے رہائشی ہیں۔





