الف خان شیرپاؤ
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) ملاشیاء اورسیز کے صدر عبدالرحمن کو نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے الف خان آباد میں اپنے حجرے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
عبدالرحمن اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم شخص نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد اے این پی کے طلعی صدرشکیل بشیرخان عمرزئی،جنرل سیکرٹری شہزالدین، تحصیل چارسدہ کے صدرگوہر ایوب خان اور رحیم خان موقع پر پہنچ گئے اور اس افسوسناک واقعے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ان کے مطابق عبدالرحمن ایک ہفتہ قبل ملاشیاء سے واپس آئے تھے اور اکیس سال تک بیرونِ ملک محنت مزدوری کرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی، جب حجرے میں پہنچے تو میرے والد خون میں لت پت پڑے تھے۔
اہلِ خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے اصل قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔





