خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل ہی تنخواہیں دینے کا اعلان

پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں وقت سے پہلے یعنی 20 مئی تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی سے جاری کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی سہولت کے لیے تنخواہیں وقت سے پہلے جاری کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بروقت عید کی تیاریاں اور قربانی کا بندوبست کر سکیں۔

Scroll to Top