وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور اہم انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے جن کے نتائج عوام تک واضح اور مؤثر انداز میں پہنچ سکیں اور جن سے عوامی وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔





