ایران کا بڑا فیصلہ؛ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے نیا قانون اور حدود مقرر

ایران نے دنیا کی اہم ترین بحری تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر اپنا اثر و رسوخ بڑھاتے ہوئے نیا کنٹرولڈ میری ٹائم زون قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب یہاں سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

ایران کی خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی نئی لائن مقرر کر دی گئی ہے اور اس علاقے سے کسی بھی قسم کی بحری آمدورفت کے لیے اتھارٹی کے ساتھ رابطہ اور اجازت کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اس آبی راستے کے انتظامی امور سنبھالنے کے لیے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب کا مؤقف ہے کہ اس نئے انتظام کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام فائبر آپٹک کیبلز بھی ایران کی نگرانی، اجازت نامے اور ٹول فیس کے دائرہ اختیار میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: بینک ڈکیتیوں اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جہاں بچھا زیرِ سمندر مواصلاتی نیٹ ورک روزانہ 10 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے عالمی مالیاتی لین دین کا ڈیٹا منتقل کرتا ہے۔

ایران کے اس حالیہ اقدام کو عالمی بحری تجارتی گزرگاہ پر اپنے کنٹرول کو مزید مستحکم کرنے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top