بلوچستان : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین اور گردونواح میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی سرغنہ بصیر کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن سارا نان کے علاقے ارجم کلی میں کیا گیا، جہاں شدید مقابلے کے بعد خارجی کمانڈر بصیر مارا گیا جبکہ اس کے ایک افغانی ساتھی کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جہنم واصل ‼️
20مئی2026 کو سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو جہنم واصل جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا… pic.twitter.com/sDn8nR5n6k
— KP Forum (@KPForum88) May 20, 2026
ہلاک ہونے والا خارجی بصیر، افغانی کمانڈر نور اللہ کا بیٹا تھا جو سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: بینک ڈکیتیوں اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیل کا آپریشنل کمانڈر بھی تھا اور رواں سال 22 فروری کو پشین میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 5 خودکش بمباروں کے گروہ کی نگرانی بھی یہی کر رہا تھا۔
سکیورٹی حکام نے اس ہلاکت کو دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے، واضح رہے کہ ‘آپریشن عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔





