اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک کا بھاری اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ملک میں توانائی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی سامنے آؤ، میں تمہاری حکومت کی بدعنوانی کے ثبوت دوں گا،سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم
دوسری جانب سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کا اطلاق فوری طور پر مئی کے مہینے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس سے صنعتی اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔





