پڑانگ ماجوکی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





