پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں،گورنر فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں،گورنر فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں آئین کے آرٹیکل 151 کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

گورنر کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان ملک بھر میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ ایسی پابندیوں سے نہ صرف آئینی ضمانتیں کمزور ہوتی ہیں بلکہ معاشی استحکام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ گندم کی ترسیل روکنے سے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو فروغ ملتا ہے جس کا براہ راست بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ گورنر نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس معاملے میں فوری مداخلت کریں تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

Scroll to Top