پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کابڑا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کابڑا مطالبہ

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کے نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 15 روزہ شیڈول کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایک باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے پمپ مالکان شدید مالی اور انتظامی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ہفتہ وار تبدیلی کے باعث کھاتہ داری اور صارفین کے معاملات میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا سارا بوجھ ڈیلرز کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بار بار قیمتیں بدلنے سے مارکیٹ میں استحکام اور عوامی اعتماد برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اس لیے پرانا نظام فوری بحال کیا جائے۔ وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ 15 روزہ شیڈول نافذ کیا جائے تاکہ آپریشنل معاملات بہتر ہوں اور صارفین کو بھی متوازن ماحول میسر آ سکے۔

Scroll to Top