پیٹرولیم مصنوعات :حکومت نے دو مصنوعات سستی ،تین مہنگی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور جہازوں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 62 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے اس کی فی لٹر قیمت 273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کی نئی قیمت اب 332 روپے 32 پیسے ہوگی۔

ایک طرف ان مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، تو دوسری جانب حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کر کے عوام کو ریلیف بھی دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا باقاعدہ اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب حکومت نے پٹرولیم نرخوں میں ردوبدل کیا ہے، اس سے قبل گزشتہ جمعے کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔

Scroll to Top