چارسدہ ،سرڈھیری میں افسوسناک واقعہ

الف خان شیرپاؤ
چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدود میں کشمیریانو کلے روڈ، حاجی آباد کے قریب سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 23 سے 24 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ لاش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور نوجوان کی شناخت کا پتہ لگایا جا سکے۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رجوع کرے۔

Scroll to Top