امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی،واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

امریکی میڈیا نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا ایران معاہدے کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور مجوزہ مسودے پر ہفتے کی صبح اتفاق کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس پیشرفت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ان کا حالیہ دورۂ ایران اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سپیکر، امریکی نائب صدر، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے بھی معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیشرفت کے باوجود بعض بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں، خصوصاً ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام سے متعلق معاملات پر تاحال مکمل اتفاق نہیں ہو سکا۔

Scroll to Top