تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور تنابوورن سیریکوناکورنکن نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر لینڈنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہوں نے چلی کے مشہور آتش فشاں اوجوس ڈیل سالادو پر سطح سمندر سے 5442 میٹر کی بلندی پر کامیاب لینڈنگ کی جو اب تک کی بلند ترین اسکائی ڈائیونگ لینڈنگ قرار دی گئی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 2023 میں قائم 5317 میٹر کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
48 سالہ تنابوورن، جو ایک کاروباری شخصیت اور یونیورسٹی پروفیسر بھی ہیں، نے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بلندی سے منظر نہایت شاندار اور حیرت انگیز تھا، جہاں آتش فشاں کے رنگ قوسِ قزح جیسا منظر پیش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی تاریخ رقم، فاطمہ ثنا کا عالمی ریکارڈ
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2024 میں اسکائی ڈائیونگ کا آغاز کیا تھا، لیکن اب تک 1250 سے زائد جمپس مکمل کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کا مقصد دنیا بھر میں تھائی لینڈ کا نام روشن کرنا تھا۔





