گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چترال کا دورہ کیا اور پولو سیمی فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر نے فاتح ٹیم کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیموں کے لیے پچاس، پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چترال میں رواں سال گورنر پولو کپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ علاقے میں روایتی کھیلوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پولو کپ کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے بات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری،عالمی شہرت یافتہ شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اس اعلان کو مقامی شائقین اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ چترال میں پولو سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔





