بلوچستان رئیلٹی چیک نے بھارت کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالسز ونگ کے زیرِ اثر چلنے والے ایکس ہینڈلز کی جانب سے مبینہ گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق را سے منسلک مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک فرضی اور جھوٹا بیانیہ قائم کرنے کی کوشش میں الگ الگ اسپریڈ شیٹس شیئر کیں، جن میں اہلکاروں کی تعداد سے متعلق متضاد اعداد و شمار درج تھے۔
🧵بلوچستان رئیلٹی چیک نے بھارت کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالسز ونگ (R&AW) کے زیرِ اثر چلنے والے ایکس (ٹویٹر) ہینڈلز کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے (ڈس انفارمیشن) کی مہم کا پردہ چاک کیا ہے۔ ایک فرضی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش میں، را (R&AW) کے حمایت یافتہ ہر اکاؤنٹ 3/1 pic.twitter.com/0jWBXrAuD8
— Balochistan Reality Check (@TommyJuata) May 24, 2026
بلوچستان رئیلٹی چیک کے مطابق “رازق بلوچ” نامی ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی شیٹ میں 6 جے سی اوز اور 78 اہلکاروں کا دعویٰ کیا گیا جبکہ عادل راجہ کے ایکس ہینڈل سے شیئر کردہ شیٹ میں 9 جے سی اوز اور 51 اہلکاروں کی تعداد ظاہر کی گئی۔
نے ایک الگ اسپیڈ شیٹ شیئر کی، جس میں اہلکاروں کی تعداد کی فہرست ایک دوسرے سے بالکل مختلف اور متضاد ہے۔
ان شیئر کی گئی دستاویزات میں واضح تضادات درج ذیل ہیں:
رازق بلوچ نامی ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی شیٹ میں 6 جے سی اوز (JCO) اور 78 اہلکاروں کا دعویٰ کیا گیا۔ 3/2 pic.twitter.com/UamZnFuZYk— Balochistan Reality Check (@TommyJuata) May 24, 2026
اسی طرح ایک اور ایکس ہینڈل باہوٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تیسری شیٹ میں 6 جے سی اوز اور 58 اہلکاروں کا ذکر کیا گیا۔
جبکہ عادل راجہ کے ایکس ہینڈل سے شیئر کردہ شیٹ میں 9 جے سی اوز اور 51 اہکار بتائے گئے
ایک تیسرے ایکس ہینڈل باہوٹ نے ایک تیسری قسم کی شیٹ شیئر کی جس میں 6 جے سی اوز اور 58 اہلکار دکھائے گئے
یہ واشگاف تضادات قطعی طور پر ثابت کرتے ہیں کہ یہ را (R&AW) کا سپانسر کردہ ایک منظم پروپیگنڈا ہے pic.twitter.com/m0HwJ89ufp— Balochistan Reality Check (@TommyJuata) May 24, 2026
یہ بھی پڑھیں: چمن پھاٹک پر خودکش دھماکہ، معصوم بلوچ عوام ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ میں جھلس گئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دستاویزات میں موجود واضح تضادات اس امر کا ثبوت ہیں کہ یہ ایک منظم اور مبینہ طور پر را کے حمایت یافتہ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانا اور غلط تاثر قائم کرنا ہے۔





