مکہ مکرمہ، مناسک حج کا آغاز کل، یوم عرفہ منگل کو ہوگا

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ یوم عرفہ منگل کو ادا کیا جائے گا۔

عازمین حج کی منیٰ روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی منیٰ میں آباد ہو رہی ہے۔

عازمین حج کل کا دن منیٰ میں قیام کریں گے اور عبادات و دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔

9 ذوالحجہ کو حجاج کرام میدان عرفات کا رُخ کریں گے جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے اور وقوفِ عرفہ ادا کریں گے جو مناسک حج کا اہم ترین رکن ہے۔

غروب آفتاب کے بعد عازمین حج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ رات قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی، سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

10 ذوالحجہ کو حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور دیگر مناسک ادا کریں گے۔

Scroll to Top