راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ پریکٹس اور وارم اپ سیشن

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن مکمل ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے محدود سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پریکٹس سیشن زیادہ تر بیٹنگ کی مشقوں تک محدود رہا جبکہ بیشتر کھلاڑیوں نے صرف وارم اپ ایکسرسائز کی۔

ٹیم کی گزشتہ شب آمد کے باعث مکمل پریکٹس شیڈول نہیں رکھا گیا اور سیشن کو ہلکی پھلکی سرگرمیوں تک محدود کیا گیا۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق کل دونوں ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس سیشن کریں گی، تیاریوں کو مزید حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث باہر ہوگئے

واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top