امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کےعوام نے افغان مہاجرین کے انخلا کو خوش آئند قرار دے دیا
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں انتہا پسند صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں، امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں امریکن شہریوں کو کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جہاں حالات خراب ہو چکے ہیں وہاں جانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں وضاحت دی گئی ہے کہ امریکی شہریوں کو پاکستان میں مظاہروں میں حصہ لینے یا پاکستانی حکومت و فوج کے خلاف پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔