تخت بھائی میں مین ملاکنڈ روڈ پر ڈی تھری ہوٹل کے قریب ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ آصف، سکنہ حبیب گل کلے گنجئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 25 سالہ جواد حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، 4 افراد قتل
جبکہ دوسری جانب چارسدہ میں تخت بھائی روڈ پر راہگیروں کے درمیان معمولی تکرار خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باجوڑیانو کلی کے رہائشی سبخانے اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی، پاک آسٹریلیا سیریز، میٹرو بس سروس کے تین سٹیشن بند رہیں گے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب تھانہ تنگی کی حدود، علاقہ اجارہ دار کلی میں رقم کے لین دین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنے 22 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فرار ہوگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





