راولپنڈی، پاک آسٹریلیا سیریز، میٹرو بس سروس کے تین سٹیشن بند رہیں گے

راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس کے بعض سٹیشنز عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹرو بس حکام کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت اور پریکٹس سیشن کے دوران رحمان آباد، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز پر میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق صدر اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق مکمل فعال رہے گی جبکہ شہریوں کو متبادل سفری منصوبہ اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top