سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 76 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ اور معاشی عوامل کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، جس پر سرمایہ کار اور خریدار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔





