کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رات گئے افسوسناک واقعہ

کراچی: علاقہ سرجانی ٹاون میں رات گئے ماں اور 3 معصوم بچے قتل

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک مکان میں  نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور اس کے 3 معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے خاتون مہوش، 6 سالہ حرا اور 5 سالہ حنین کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 18 ماہ کی معصوم بچی اشمیرہ کو تشویشناک حالت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ  منتقل کیا گیا، جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

سرجانی ٹاؤن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے فی الحال آلہٴ قتل برآمد نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر دانش نے بیان دیا کہ جب اس نے گھر پر فون کیا تو کسی نے کال نہیں اٹھائی، جس پر وہ چابی سے مرکزی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تو اندر لاشیں پڑی تھیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر دانش کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

دوسری جانب مقتولہ کے لواحقین اور رشتہ داروں نے واقعے کو بدترین ناانصافی قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top