قومی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور بڑا اعزاز

Pakistan SCO Summit 2026

قومی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ انٹرنیشنل  فارمیٹ میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔

پاکستان ایک ہزار ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔

 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر یہ سنگِ میل عبور کیا گیا۔

میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان جوس انگلس  نے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ کیلئے بڑا دن، قومی ٹیم 1000 ون ڈے میچز کا سنگِ میل عبور کریگی

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top